لاہور (اپنے نیوز رپورٹر سے ) سٹیج ادکارہ قرۃ العین کے قتل کیس کی سماعت، ایڈیشنل سیشن جج سجاول علی خان نے کیس کی سماعت کی، ملزم وقاص کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تاہم مقتولہ کی بہن شہادت قلمبند کرانے کے لیے پیش نہ ہوسکی، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نجی مصروفیات کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہوسکتی، عدالت نے مقتولہ کی بہن کو آئندہ سماعت پر شہادت کے لیے طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 30 مئی تک ملتوی کردی۔ ملزم وقاص کے خلاف تھانہ لاری اڈا پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے ۔