لاہور(کلچرل رپورٹر) معروف اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر بہت جلد ایک ہونے والے ہیں۔دونوں فنکاروں کے بارے میں کافی عرصہ سے یہ خبریں زیر گردش ہیں وہ شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں لیکن دونوں نے کبھی بھی اس بارے میں حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا البتہ اب نہایت خاموشی سے شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے جس کی تصدیق احد رضا میر کی والدہ نے اپنی انسٹا گرام سٹوری کے ذریعے کی ہے احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی گئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلاب اور گیندے کے پھولوں کے درمیان ایک کیک رکھا ہوا ہے جس پر لکھا ہے ’احد اور سجل کی ڈھولکی‘۔شادی کی باقاعدہ تاریخ کے حوالے سے اداکار سجل علی اور احد رضا میر کی جانب سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے ۔