لاہور(کلچرل رپورٹر) شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے ۔معروف اداکار و گلوکار احد رضا میر اور ادکارہ سجل علی کی جانب سے ایک ایک غیر ملکی مال کی تشہیر کے لیے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی گئی ہے جس میں دونوں ایک ساتھ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں احد رضا میر اور سجل علی کو مال میں خریدو فروخت کرتے ، چیزیں پسند کرتے اور گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے احد رضا میر کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر اب تک اْن کے اور سجل علی کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں ۔