لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں سخت پابندی کے باوجود پتنگ بازوں نے سارا دن پتنگ بازی کرکے گزارا ۔ شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگ بازی ہوتی رہی اور پولیس پتنگ سازوں اور پتنگ بازوں کے خلاف موثر اقدامات کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔مزنگ، لٹن روڈ، بادامی باغ، اسلام پورہ، ساندہ، مصری شاہ، نولکھا، گڑھی شاہو ، داتا دربار، لوئر مال، سبزہ زار، ہنجروال، نواب ٹائون، اچھرہ، شادمان، لوہاری گیٹ، بھاٹی گیٹ اور اندرون شہر سمیت دیگر علاقوں میں پابندی کے باوجود پتنگ بازوں نے پتنگ بازی کرتے رہے ۔