لاہور(کلچرل رپورٹر)ایم اے ٹھاکر کے عید کے نئے سٹیج ڈرامے کی لانچنگ لائبہ خان کی سالگرہ تقریب میں تبدیل ہوگئی۔ گزشتہ رات الحمرا ہال نمبر2 میں ایم اے ٹھاکر کے عید کے نئے سٹیج ڈرامے کی لانچنگ تقریب رکھی گئی تھی جس میں ڈرامہ کی کاسٹ اور شوبز سے وابستہ شخصیات شریک ہوئی جن میں فلمسٹار تابندہ علی،علیزے راجپوت،گلوکارہ انمول، امیر علی،مونی خان،بلاول علی خان، پروڈیوسر علی اصغر و دیگرشامل تھے ۔ اداکارہ لائبہ خان نے ہال میں انٹری دی تو سب لائبہ خان کی طرف متوجہ ہوگئے اور انہیں ان کی سالگرہ کی مبارکباد دینا شروع کردی، دیکھتے ہی دیکھتے لانچنگ تقریب سالگرہ تقریب میں تبدیل ہوگئی۔فوراً کیک منگوایا گیا اور لائبہ خان کی سالگرہ منائی گئی۔ اس موقع پرموجود اداکاروں اور گلوکاروں نے گیت گاکر لائبہ خان کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔