کراچی (شوبز ڈیسک)گزشتہ برس سینئر اداکار منظر صہبائی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی پاکستان کی سینئر اداکارہ ثمینہ احمد ہالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے تیار ہیں۔گزشتہ روز انسٹاگرام پر اداکار منظر صہبائی نے ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو ویکسین لگوانے کے لیے زور دیا۔منظر صہبائی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے روبینہ جاوید نامی صارف کی جانب سے پوچھا گیا کہ ثمینہ جی کہاں ہیں؟روبینہ جاوید کے سوال پر منظر صہبائی نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ثمینہ ہالی ووڈ سیریل کی شوٹنگ کے لیے تھائی لینڈ میں ہیں اور 6 مئی کو واپس آئیں گی۔