مانچسٹر(سپورٹس ڈیسک)مانچسٹر میں پاکستانی کرکٹرز کے شیشہ سکینڈل کے بعد افغانستان کے کھلاڑیوں کے ریسٹورنٹ میں جھگڑے کا واقعہ رونماہوا ہے۔مانچسٹرمیں یہ واقعہ اسی علاقے میں پیش آیا ہے جہاں شعیب ملک اور دیگر کرکٹرز کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی۔مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے میچ سے قبل افغانستان کے کھلاڑی ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے، جس دوران ایک شخص نے ان کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی جس پر جھگڑا ہوا اور پولیس کو طلب کر لیا گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔