ڈسکہ( این این آئی)برصغیر پاک و ہند کے عظیم مسلمان رہنما اور مدبر سرسید احمد خان کا 201واں یوم پیدائش کل منایا جائے گا۔سرسید احمد خاں 17اکتوبر 1817 کو دہلی میں پیدا ہو ئے ۔اس موقع پر مختلف تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا۔قومی اخبارات خصوصی ایڈیشن شائع کریں گے جبکہ ٹی وی چینلز پر خصوصی دستاویزی پروگرام نشر کئے جائیں گے ۔