لاہور(کلچرل رپورٹر)ماضی میں پی ٹی وی سے نشر ہونے والا سپرہٹ ڈرامہ "دھوپ کنارے ’’ اب عربی ڈبنگ میں سعودی عرب کے چینل سے نشر کیا جائے گاپاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کلچرل ایکسچینج کے سلسلہ کی یہ پہلی کڑی ہے ۔اس منصوبے کے تحت پاکستان کے تین مقبول ترین ڈراموں کو شاٹ لسٹ کیا گیا تھا جن میں دھوپ کنارے ، تنہائیاں اور آہٹ شامل تھے لیکن پی ٹی وی کے پاس کم بجٹ ہونے کی وجہ سے دو ڈراموں ’تنہائیاں اور آہٹ ‘ کی عربی ڈبنگ تاخیر کا شکار ہوگئی ۔ واضح رہے کہ یہ پہلا پراجیکٹ ہے کہ جب پاکستان کے مقامی ڈراموں کو عربی زبان میں ڈب کرکے سعودی عرب کے ناظرین کے لیے نشر کیا جائے گا۔