کراچی (رپورٹ : کاشف ہاشمی )پاکستان سٹاک ایکسچینج پرحملے میں تفتیشی اداروں کو اہم کامیابیاں حاصل ہونے لگی،دہشتگردوں کے قبضے سے ملنے والے موبائل فونز اور ملنے والے سامان کی مددسے مین سرغنہ اور سہولت کاروں کی کھوج لگالی گئیں جبکہ اداروں نے پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ کرنے والوں دہشت گردوں کے روٹ کا بھی سراغ لگالیا ، اس حوالے سے سندھ ،کے پی کے اور بلوچستان میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران مزید گرفتاریاں بھی عمل میں لائی گئیں جنہیں صیغہ راز میں رکھا گیا ہے ، تفتیشی اداروں کا کہنا تھا کہ حملہ کرنے والے تین دہشت گرد پنجگور سے آئے اور ایک کراچی سے سوار ہواتھا، دہشتگردوں نے حملے کے لئے 3 گاڑیاں تبدیل کیں، حملہ آوروں نے 2 مقامات پرکچھ دیر کے لئے رکے بھی تھے ۔ کراچی ،اسلام آباد(سٹاف رپورٹر ،وقائع نگار ،92نیوز رپورٹ ) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سٹاک ایکسچینج حملے ناکام بنانے سے پولیس کاامیج تبدیل ہوگیا،لوگ اب انہیں ہیروکے طورپردیکھیں گے ،100 فیصد یقین سے کہہ رہا ہوں حملے میں بھارت ملوث ہے ،شہدااورغازیوں کیلئے تمغہ شجاعت کی سفارش کرونگا،ان خیالات کا اظہارانہوں نے کراچی سٹاک ایکسچینج پردہشت گرد حملے میں شہید اورنمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے فورسزکے جوانوں کے اعزازمیں گورنرہاؤس میں تقریب پذیرائی برائے شہدا و غازی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے شہدا کے اہلخانہ میں تعریفی اسناد اورانعا می رقوم تقسیم کیں ۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دہشتگرد بھول جائیں کہ وہ ہمیں شکست دے سکتے ہیں۔ڈائریکٹرجنرل رینجرزمیجرجنرل عمراحمد بخاری نے دہشتگرد حملے کو قومی معیشت اورکراچی کے امن پرحملہ قراردیتے ہوئے کہا کہ سکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے ،سٹاک ایکسچینج کے چیئرمین سلمان مہدی نے کہا کہ ہم 4 شہدا کیلئے ایک کروڑمختص کررہے ہیں اور ان کیلئے ہم ایک فکسڈ ڈپازٹ بھی قائم کریں گے ۔آئی جی مشتاق مہرنے کہا کہ مجھے اپنے جوانوں کی شجاعت پرفخرہے ۔ جبکہ کورکمانڈرکراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز سی پی اوآفس پہنچ گئے ،آئی ایس پی آر کے مطابق آئی جی سندھ نے کورکمانڈرکراچی کااستقبال کیا ،کورکمانڈرکراچی نے پولیس،رینجرزاورسکیورٹی گارڈزکوخراج تحسین پیش کیا،کورکمانڈرنے یادگارشہداپرپھول چڑھائے اورفاتحہ پڑھی، کورکمانڈرکراچی نے آئی جی سندھ کوآرمی چیف کاخصوصی پیغام پہنچایا ،کورکمانڈر کراچی نے کہا سکیورٹی اہلکاروں نے بہادری سے دہشتگردوں کامقابلہ کیا، کورکمانڈرکراچی نے اہلکاروں اورشہداکے ورثاکوسرٹیفکیٹ بھی دیئے ۔ دریں ا ثنا سکیورٹی اداروں نے حملے کے بعد سوئپنگ رپورٹ پولیس اور اداروں کے اعلی ٰحکام کو ارسال کردی۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی یشن نے شہدا کی فیملیز کے لئے فنڈ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔