لاہور(سپورٹس رپورٹر) سینیٹر فیصل جاویدنے ایک بار پھر سرفراز احمد کو دوبارہ کپتان بنانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بابر اعظم نمبر ون بیٹسمین ہے اسے پریشر سے نکالا جائے ۔ اسے کپتانی کے پریشر سے نکالیں اور سرفراز کو کپتانی میں واپس لیں آئیں۔