لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ہیر ڈریسر اینڈ بیوٹیشن فیڈریشن کی جانب سے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن سے کاروبار تباہ ہو گیارمضان المبارک کے آخری 10روز اہم ہیں۔صدر فیڈریشن محمد اسلم دین ، جنرل سیکرٹری حنیف الرحمان کا کہنا تھا کہ رمضان کے آخری عشرے میں میں کام تیز ہوجاتا ہے اگر اسی عشرے میں کا م نہیں کریں گے تو عید کیسے منائیں گے ،رمضان کے آخری 10روز اہم ہوتے ہیں ایس او پیز کے ساتھ کام کر نے کی اجاز ت دی جائے ۔موجودہ کورونا کی صورتحال کے باعث پہلے ہی کارروبار بری طرح متاثر ہے اور اس پر رمضان کے آخری دنوں کارروبار کی بندش سے ہم معاشی طور پر انتہائی نقصان اٹھا رہے ہیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے مطالبات پر غور کریں ہوئے ہیر ڈریسر کی دوکانوں کے حوالے سے نظر ثانی کریں ۔