کراچی(سٹاف رپورٹر)گورنر سندھ عمران اسماعیل منگل کوحج کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوں گے ،وفاقی حکومت کے کابینہ ڈویژن نے سندھ اسمبلی کے اسیرسپیکرآغاسراج درانی کے بجائے ڈپٹی سپیکرکوقائم مقام گورنربنانے کانوٹیفکیشن جاری کر دیا۔وفاقی حکومت کے ذرائع کاکہناہے کہ آئین کے آرٹیکل104کے تحت ڈپٹی سپیکرکوقائم مقام گورنربنانے کانوٹیفیکیشن جاری کیا گیاہے ۔آرٹیکل104 کے تحت گورنرکے بیرون ملک جانے پرسپیکرقائم مقام گورنربنتاہے ،وفاقی حکومت نے سپیکرآغاسراج درانی کے بجائے ڈپٹی سپیکرریحانہ لغاری کو قائم مقام گورنرسندھ مقررکردیا۔