کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی کے سپیکرآغاسراج درانی سندھ اسمبلی کی تاریخ کے طویل ترین عرصے تک اپنے منصب پر رہنے والے سپیکربن گئے ،انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سندھ اسمبلی کے ایوان نے پیرکومشترکہ قرارداد منظور کرلی۔ایوان میں یہ قراردادجی ڈی اے کیرکن عارف مصطفی جتوئی اورپیپلزپارٹی کے مکیش کمار چاؤلہ نے پیش کی تھی۔قرارداد میں کہاگیاکہ آغاسراج درانی مسلسل سپیکرسندھ اسمبلی کے منصب پرفائزہیں اور انہیں طویل ترین سپیکرکااعزازملنے پر سندھ اسمبلی انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے ۔سپیکرنے اس قرادادپرایوان اورارکان کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ مجھ سے پہلے اس منصب پرمیرے بزرگ بھی فائزرہے ،میں اعزاز محسوس کررہا ہوں۔سپیکر نے کہا کہ قرارداد لانے کی ضرورت نہیں تھی۔قرارداد پر عبدالرشیداورخواجہ اظہارکے بھی دستخط تھے تاہم تحریک انصاف کے اراکین نے دستخط نہیں کئے ۔بعدازاں یہ قراردادمتفقہ طورپرمنظورکرلی گئی۔