کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے 71 واں یوم آزادی کے موقع پر سوشل میڈیا پر سراج رئیسانی شہید کے بیٹے کی بھی ایک تصویر وائرل ہوئی جس نے اپنے والد کی حب الوطنی کی یاد کو تازہ کر دیا۔ سراج رئیسانی کے صاحبزادے نے اپنے والد ہی کی طرح اپنی گاڑی کے بونٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لگایا اور اپنے والد ہی کے انداز میں تصویر کھنچوا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی۔ تصویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ بے شک یہ سراج رئیسانی ہی کا بیٹا ہے جو نڈر اور اپنے وطن سے بے پناہ محبت کرنے والا ہے ۔