گوجرانوالہ،کراچی (این این آئی،سٹاف رپورٹر )گوجرانوالہ کی سیشن عدالت نے ریاستی ادارے کے سربراہ پر الزام عائد کر نے پر میر حاصل بزنجو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔وکیل غلام قادربھنڈر نے قومی اداروں کے خلاف بیان بازی پر حاصل بزنجو کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی جس میں سی پی او گوجرانوالہ اور ایس ایچ او سول کو بھی فریق بنایا گیا،پٹیشن میں کہا گیا کہ حاصل بزنجو نے سینیٹ الیکشن ہارنے پر قومی ادارے کے سربراہ کے خلاف بیان دیا اس پر سی پی او گوجرانوالہ حاصل بزنجو کے خلاف مقدمہ درج کریں جبکہ کراچی میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل خان بزنجونے کہاہے ہمیں شروع سے پتہ تھا کہ صادق سنجرانی کے معاملے میں پیسے اور پریشر کا عمل دخل ہے ،ہارس ٹریڈنگ موجودہ حکومت کا وطیرہ ہے ،پنجاب اور وفاقی حکومت کی تشکیل کے دوران جہانگیر ترین کا جہاز اسی طرح اب بھی گھومتا رہا،تحریک عدم اعتماد والے دن جوکچھ ہوا آئین بنانے والوں کی روح کانپ گئی ہوگی،یہ رائے بھی موجود ہے کہ دوبارہ عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے ،کچھ دنوں میں اے پی سی کے اجلاس میں اس سے متعلق فیصلہ کیا جائیگا ۔اب اپوزیشن کیلئے سوائے احتجاج کے کوئی دوسرا راستہ نہیں دریں اثنا سینیٹر حاصل بزنجو کی طبیعت ناساز ہو گئی جس پر کراچی کے نجی ہسپتال میں انکا طبی معائنہ کیا گیا۔خاندانی ،ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ حاصل بزنجو کینسر سے جنگ لڑ رہے ہیں، ان کی ہسپتال میں کیمو تھراپی کی گئی۔ بزنجو طب