بلغراد( ویب ڈیسک) سربیا میں ماہر چیفس نے دنیا کا سب سے بڑا گِرل کباب تیار کر کے گنیز ریکارڈ توڑ ڈالا ہے ۔سربیا میں سالانہ بار بی کیو فیسٹیول کے دوران ماہر چیفس نے مل کر دنیا کا سب سے بڑا سربیا کاروایتی گِرل کباب بنانے کی ٹھانی، گوشت اور مختلف مصالحوں سے 66.25 کلو وزنی دیوہیکل کباب تیار کیا اور نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 63 کلو وزنی گرل کباب کا تھا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد موجودتھی جنہوں نے ماہر چیفس کو خوب داد بھی دی اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔