پشاور(92نیوز)سرحد چیمبرآ ف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فیض محمد فیضی نے بجٹ میں نئے ٹیکسز اور پر چون کی سطح پر ڈاکومنٹیشن کو مسترد کرتے ہوئے تاجر برادری کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے ۔ایک بیان میں فیض محمد فیضی نے کہا کہ حکومت بجٹ میں غیر منصفانہ اقدامات اور تاجر برادری پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز واپس لے اور تاجروں کو بے جا ہراساں اور تنگ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ۔ تاجر برادری نے ملک کی معیشت کو سہارا دیا ہوا ہے اور رضا کارانہ طور پر ہر قسم کے ٹیکس ادا کررہے ہیں۔