نئی دہلی(صباح نیوز)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے چین کیساتھ سرحد پر تناؤکے معاملے پر حکومت کی خاموشی کو خطرناک بتایا اور کہا بحران سے دوچار ملک کے عوام کو اصلیت بتائی جانی چاہئے ۔ اپنے ٹویٹ میں راہول نے کہا بحران کے اس دور میں سرحدی کشیدگی پر حکومت کی خاموشی سے قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں اور بے یقینی کا ماحول بنا ہوا ہے ، حکومت عوام کو صاف صاف بتائے کہ سرحد پر کیا ہو رہا ہے ۔