واشنگٹن(ویب ڈیسک)امریکی خاتون کا سر درد ان کیلئے اس وقت خوشی کا باعث بن گیا جب وہ سٹور سے سردرد کی دوا لینے گئیں اور ساتھ میں لاٹری کا ٹکٹ بھی خرید لیا۔اولگا رچی نامی خاتون کا کہنا ہے کہ میں ٹکٹ اور دوا خرید کر گھر لوٹی تو میں نے دیکھا کہ میرے ٹکٹ پر بمپر انعام نکلا ہے جس کی انعامی رقم 5 لاکھ ڈالر ہے۔خاتون کا کہنا ہے کہ یہ دیکھ کر مجھے اپنے آنکھوں پر یقین نہ رہا کہ میں ہی وہ خوش نصیب ہوں جس نے بمبپر انعام جیتا ہے، میں خوشی سے تقریباً بے ہوش ہوگئی تھی۔اولگا رچی کا کہنا ہے کہ وہ رقم سے اپنے گھر کی مرمت کرائیں گی اور باقی کی رقم اپنی ریٹائرمنٹ کیلئے سنبھال کررکھیں گی۔