ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں سرپرست کی شرط ختم ہو نے کے بعد 14 ہزار سعودی خواتین نے پاسپورٹس حاصل کر لئے ۔ پاسپورٹ کے جنرل ڈائریکٹوریٹ نے بیان میں بتایا کہ دارالحکومت ر یاض میں خواتین کے پاسپورٹ کے حصول کے طریقہ کار میں آسانی پیدا کرنے کیلئے لیڈیز پاسپورٹس سیکشن کا افتتاح کردیا گیا ہے ۔