کوٹری، لاہور(نامہ نگار، نیوزرپورٹر ) پاکستان ریلوے کی ترجمان نے کہا ہے کراچی سے براستہ فیصل آباد راولپنڈی جانے والی سرسید ایکسپریس کی 2بوگیاں خانیوال ریلوے سٹیشن کے ہوم سگنل پر دوپہر ایک بج کر 40منٹ پر پٹری سے اُتر گئیں، خانیوال سے جہانیاں اورملتان دونوں اطراف ٹریفک معطل ہو گئی ، کراچی سے آنے والی گرین لائن ، ملت ایکسپریس اور خیبرمیل کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیا گیا ، ڈی ایس ملتان ، ڈی ایم ای سمیت تمام ڈویژنل افسران نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی، سمہ سٹہ سے ریلیف ٹرین روانہ کی گئی، حادثہ میں جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔کوٹری سٹیشن کے قریب مال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں، کوئلہ بردارمال گاڑی کی دو بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں جس کے نتیجے میں اپ ٹریک پرٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی،مال گاڑی کراچی سے کوئلہ لیکریوسف والا جارہی تھی۔