کراچی(سپورٹس ڈیسک)عیدِ قرباں پر مویشی منڈیوں میں پاکستان بھر سے خوبصورت جانور لائے جاتے ہیں جو حسن اور وزن میں اپنی مثال آپ ہوتے ہیں لیکن قومی کپتان نے قربانی کے لئے ایسے جانور لئے جنہیں دیکھ کر داد دینے پر مجبور ہوجائیں گے ۔ عید قربان کے موقع پر بڑے بڑے سٹارز کی خواہش ہوتی ہے کہ قربانی کے لئے ایسا جانور لیا جائے کہ اس جیسا جانور کسی نے بھی نہ لیا ہو قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے سوشل میڈیا کی مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ رہا ہماری قربانی کاجانور،تصویر میں وہ قربانی کے دونوں جانوروں کو پکڑئے نظر آرہے ہیں۔