فیصل آباد( وقائع نگار خصوصی) سری لنکا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ میں سندھ کی کپتانی سے انکار کردیا ۔جس کے بعد سندھ کی ٹیم نے اسد شفیق کو کپتان مقرر کیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں شکست کے بعد سرفراز احمد کی کپتانی پر سوالات اٹھائے جارہے ہیں جس پرسرفراز احمد دلبرداشتہ ہیں ۔