کراچی ( رپورٹ: طارق اسلم ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے یو ٹرن کی پالیسی کو اپناتے ہوئے ٹی ٹونٹی کی کپتان دوبارہ سرفراز احمد کو دینے کا فیصلہ کرلیاہے ،آسٹریلیا میں شیڈول ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں سرفراز احمد ہی پاکستان ٹیم کی قیادت کریں گے ، جس کے لئے سرفراز احمد کو گرین سگنل مل گیا، ایم ڈی پی سی بی وسیم خان اور سرفراز احمد کے درمیان کپتانی سے استعفیٰ دینے کے معاملہ پر جو تلخ کلامی ہوئی تھی، اس معاملے میں دونوں کے ایک برطانوں دوست نے صلح صفائی کراکے معاملہ طے کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق سرفراز احمد نے بھی ایم ڈی وسیم خان سے ہونیو الی تلخی کی معذرت کرلی ہے ،زرائع کا کہنا ہے ، پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا گیا ہے ، مصباح الحق سے بیٹنگ کوچ کا عہدہ واپس لے کر کسی نئے بیٹنگ کوچ کویہ ذمہ داری دی جائے تاکہ مصباح الحق سے اضافی بوجھ کم کیا جائے۔