اسلام آباد (خبر نگار،92 نیوزرپورٹ)عدالت عظمیٰ میں نیب عدالت کے جج ارشد ملک کی مبینہ ویڈیو سکینڈل کے معاملے پرویڈیو کی انکوائری کیلئے دائر چوتھی درخواست پرجسٹس عمرعطابندیال نے چیمبرمیں کی گئی سماعت کا محفوظ فیصلہ سنادیا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرارکے اعتراضات کیخلاف دائران چیمبراپیل واپس لینے کی بنیادپرخارج کردی گئی،درخواست گزارملک وقارنے رجسٹرار کے اعتراضات کیخلاف اپیل دائرکی تھی۔ قبل ازیں درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات کیخلاف چیمبر اپیل پرفیصلہ محفوظ کرلیا تھا ۔