لاہور( کامرس ڈیسک)پاکستان میں ٹائر تیار کرنے والی کمپنی سروس انڈسٹریز لمیٹڈ اور چین کی کمپنی چاؤ یانگ لانگ مارچ ٹائر کمپنی لمیٹڈ نے آل سٹیل ریڈیل ٹرک اور بس ٹائرز کی پاکستان میں تیاری کے حوالے سے مشترکہ معاہدہ پر دستخط کیے ہیں۔سروس انڈسٹریز کا قیام 1961 میں عمل آیا اور یہ پاکستان کی بڑی جوتا ساز اور ٹائر بنانے والی کمپنی ہے ۔ترجمان کے مطابق معاہدے کے تحت سروس انڈسٹریز لمیٹد کے 51 فیصد جبکہ چاؤ لانگ مارچ ٹائر کمپنی کے 49فیصد حصص ہوں گے ۔اس حوالے سے پہلے مرحلے کے 250ملین ڈالر کے پراجیکٹ کا آغاز ،سائٹ سندھ میں 100ملین ڈالر سے کیا جائے گا۔اس پراجیکٹ کے لیے زمین اور پلانٹ کے ڈیزائن پر کام شروع کردیا گیا ۔اس موقع پر سروس انڈسٹریز لمیٹڈ کے سی ای او عارف سعید نے کہا کہ ٹائر کی صنعت میں پچاس سالہ تجربہ رکھتے ہیں۔تقریب سے چاؤ یانگ لانگ مارچ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین نے کہا کہ لانگ مارچ عالمی سطح کا برانڈ ہے ۔تقریب میں تجارت ،صنعت ،ٹیکسٹائل اور سرمایہ کاری کے مشیر عبدالرزاق داؤدنے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔