لاہور(سپورٹس رپورٹر) 35 ویں محمد یاسین اختر میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے ابتدائی راؤنڈ کے میچ میں سروس کلب نے حریف باغبانپورہ گرینرز کو12رنز سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی۔ماڈل ٹاؤن گراؤنڈ پر کھیلے گئے میچ میں سروس کلب نے مقررہ20 اووروں میں8 وکٹوں کے نقصان پر143رنز بنائے ۔آفتاب احمدنے 40،محمد وحیدنے 21 ،خواجہ عبداﷲنے 15،علی اکبرنے 20 اور کاشف رستم نے 14 رنز بنائے ۔اکمل علی نے تین کھلاڑی آئوٹ کئے ۔ باغبانپورہ گرینرز ہدف کے تعاقب میں 131 رنز بنا سکی۔