لاہور(جنرل رپورٹر ) سروسزہسپتال میں کورونا کے مریضو ں کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں، کورونا کے مریضوں کیلئے او پی ڈی بلاک میں ان مریضوں کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں،پرنسپل سمز پروفیسرمحمود ایاز،پروفیسرکامران خالد چیمہ نے او پی ڈی کادورہ کیا،کوروناکے مشتبہ اور کنفرم مریضوں کے علاج کیلئے سہولتوں کاجائزہ لیاگیا۔ڈاکٹر،نرسز،پیرا میڈیکس سٹاف کیلئے حفاظتی انتظامات مکمل کردئیے گئے ہیں، پروفیسر کامران خالد چیمہ کی سربراہی میں کمیٹی نے علاج کو مطلوبہ معیار کا حامل بنادیا۔