لاہور(جنرل رپورٹر) محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے نئی داخلہ مہم کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام اتھارٹیز کو ایک دن میں داخلہ مہم کا ریکارڈ ارسال کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اپ گریڈ کیے گئے 12 سو سے زائد سکولوں میں ہونے والے داخلوں کی رپورٹ الگ سے پیش کی جائے ۔کتابوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی آگاہ کیا گیا داخل مہم کے حوالے سے سیکرٹری سکول کی زیر صدرات جلد آن لائن کانفرنس ہوگی۔