لاہور ( سپیشل رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر نے پولیس لائنز کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوڈیشل ونگ کے 30، انویسٹی گیشن ونگ 59 جبکہ سکیورٹی ڈویژن کے 110 جوانوں کوفائر پریکٹس کروائی گئی۔قبل ازیں لاہور پولیس کے مختلف ونگز میں تعینات 3700 سے زائد افسران واہلکاروں کو فائر پریکٹس کروائی جا چکی ہے ۔ سی سی پی او لاہورمحمد عمر شیخ نے پولیس لائنز میں موجود یادگار شہداء پر حاضری دی۔