لاہور(نمائندہ خصوصی سے )صدر گورننگ باڈی ثریاعظیم (وقف) ہسپتال و امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اﷲ مجاہد نے کہا کہ پنجاب کے دارالحکومت کے بڑے سرکاری ہسپتالوں میں غریب عوام علاج معالجہ کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ثریا عظیم (وقف) ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ کے موقع پرمیڈیا کے نمائندو ں سے گفتگو کے دوران کیا۔اس موقع پر ایم ایس ثریاعظیم (وقف) ہسپتال بریگیڈئر (ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء ،صدر الخدمت فائونڈیشن لاہور عبدالعزیز عابد و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے ۔