لاہور(جنرل رپورٹر)سرکاری ہسپتالوں میں پناہ گاہوں کی تعمیر کے حوالے سے پناہ گاہ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال میں ہوا ۔اجلاس کی صدرات گوہر اعجاز نے کی ۔اجلاس میں میاں احسن ، میاں طلعت محمود فضل ، ایم ایس جناح ہسپتال ڈاکٹر افتخار سمیت دیگر نے شرکت کی ۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پناہ گاہوں کے ذریعے لاہور میں روزانہ 35ہزار افراد کو کھانا کھلایا جا رہا ہے اور مخیر حضرات کے تعاون سے جناح ہسپتال سمیت دیگر ہسپتالوں میں پناہ گاہوں کی تعمیر کا کام جاری ہے جسے آئندہ چار ماہ میں مکمل کر لیا جائے گا ۔ہر پناہ گاہ میں 200افراد کے ٹھہرنے کی گنجائش ہو گی اور وہیں سے 2ہزار افراد کو کھانا بھی کھلایا جائے گا۔