سابق دور حکومت میں محکمہ تعلیم پنجاب کے 4ہزار سکولوں کو من چاہی این جی اوز کو 550روپے کے بجائے 750روپے فی بچہ دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سابق ادوار بالخصوص خادم اعلیٰ پنجاب کے د ور میں ’’ پڑھو پنجاب بڑھو پنجاب ‘‘کے نام پر قوم کے مستقبل سے کھلواڑ کیا گیا۔ کہنے کو حکومت ہر سال تعلیم اور صحت کے بجٹ میں اضافہ کرتی رہی مگر یہ اضافہ صوبہ میں مجموعی طور پر معیار تعلیم بہتر بنانے کے بجائے چہیتوں کو نوازنے کے لئے اور نمائشی اقدامات پر خرچ کیا جاتا رہا۔ کبھی 10کروڑ کی آبادی کے صوبے میں گنتی کے چند دانش سکول بنا کر تعلیم کے اہداف حاصل کرنے کا ڈرامہ رچایا گیا تو کبھی سرکاری سکولوں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی بجائے تعلیم کو پرائیویٹائز کر کے اس کی ذمہ داری سے ہی جان چھڑانے کی کوشش کی گئی۔ اسی طرح سرکاری سکولوں کو نجی افراد اور این جی اوز میں بندر بانٹ کا سلسلہ شروع کرکے سرکاری خزانہ سے ہر ماہ خطیر رقم لٹائی گئی۔ ماضی میں سرکاری سکولوں کا حصول نہ صرف کاروبار بن گیا تھا بلکہ لوٹ مار کی بولیاں بھی لگتی تھیں۔ اب این جی اوز کو خلاف قانون 550روپے کی بجائے 750روپے ماہانہ ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ بہتر ہو گا حکومت معاملہ کی شفاف تحقیقات کے لئے معاملہ نیب کے حوالے کرے تاکہ قومی خزانہ سے کھلواڑ کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
سرکاری سکول خلاف ضابطہ این جی اوز کو دینے کا معاملہ
جمعه 21 دسمبر 2018ء

آج کے کالم
یہ کالم روزنامہ ٩٢نیوز میں جمعه 21 دسمبر 2018ء کو شایع کیا گیا
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں