لاہور (اپنے خبر نگار سے ) سرکاری سکولوں کے سربراہا ن کی ڈیوٹی میں اضافہ کر دیا گیا۔ سکول سربراہان کو روزانہ ایک گھنٹہ بچوں کو پڑھانا لازمی جبکہ مڈل سکولوں کے سربراہان کو پیک امتحانات کے لیے بہتر طریقے سے تیاری کرانا ہو گی۔ ہائر سکولوں کے سربراہان کو بھی بورڈ کا امتحان دینے والے طلبہ کو تیاری کر انا ہو گی۔