لاہور( نیو ز رپو رٹر) سرکاری ملازمین کے پاسپورٹ بنانے کا معاملہ،سرکاری ملازمین پاسپورٹ ایمنسٹی سکیم میں ایک دن کی توسیع کردی گئی ۔ اپنے عہدوں کو خفیہ رکھ کر پاسپورٹ بنوانے والے سرکاری ملازمین آج تک این او سی لیکر درست کرا سکیں گے ۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر میں 84 ہزار اعلی بیورو کریٹس سمیت افسران نے قانون کے برعکس پاسپورٹ بنوا رکھے ہیں۔ ذرائع کے مطابق 23جولائی کے بعد پاسپورٹ منسوخ کرکے کارروائی کیلئے ایف آئی اے کورپورٹ بھجوائی جائے گی۔