وہاڑی (ڈسٹرکٹ رپورٹر) نائب تحصیل دار و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محمد جاوید نے کہا ہے سرکاری واجبات کی وصولی میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جارہا ہے ریونیو بڑھانا ہماری ترجیح کمی کسی صورت ناقابل برداشت ہے کمپیوٹرائزڈ مواضعات اور اربن و ڈویلپڈ ایریاز میں براہ راست انتقالات کے اندراج فوری طور پر بند کر دیے جاتے ہیں کسی پٹواری یا افیسر کو مقررہ اسٹیمپ ڈیوٹی سے کم وصولی کا اختیار نہیں میرے حلقہ میں پہلے کسی کو کم اسٹیمپ ڈیوٹی لینے کی اجازت تھی نہ ہی آئندہ دی جائے گی وہ پٹواریوں قانونگو اور کلریکل سٹاف کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے ہدایت کی کہ وراثتی انتقالات اور نقل فرد جمعبندی کی فراہمی میں تاخیری حربے استعمال نہ کیے جائیں ۔