کراچی(سٹاف رپورٹر ) کراچی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خاتمے سے متعلق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں متفرق درخواست دائر کردی گئی۔درخواستوں میں تجاوزارت کے خاتمہ اور سرکلر ریلوے کی بحالی کے لئے فوجی اداروں کی مدد لینے کی استدعا کی گئی ہے ۔ہفتے کو سماجی کارکن اقبال کاظمی نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں کراچی میں بڑے پیمانے پر تجاوزات کے خاتمے سے متعلق متفرق درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا کہ تجاوزات کا خاتمہ اور سرکلر ریلوے کی بحالی فوج کے ادارے ایف ڈبلیو او سے کرائی جائے ،تجاوزات کے خاتمے کے لیے آرمی سے مدد لی جا سکتی ہے ۔ درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی ،ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی، مئیر کراچی و دیگر کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔