ملتان(سپیشل رپورٹر) معروف سرائیکی گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا کہ سرائیکی صوبے کیلئے میری جان بھی حاضر ہے ، صوبے کیلئے جہاں بھی مجھے بلائیں گے ، حاضر ہوں ۔ سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ کی قیادت میں عیسیٰ خیل میں ملاقات کرنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عطا اللہ عیسیٰ خیلوی نے کہا ہم سرائیکی صوبے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل تیار کریں گے ، وزیراعظم عمران خان سے اس بارے بات کروں گا۔ انہوں نے کہا میں وزیراعلیٰ عثمان خان بزدار سے بھی کہوں گا کہ وہ وسیب کی محرومیاں ختم کریں ،ظہور دھریجہ نے کہا کہ سول سیکرٹریٹ صوبے کا متبادل نہیں ہو سکتا۔