ملتان ،راولپنڈی(خبر نگار ،نامہ نگار خصوصی)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سرائیکی صوبہ ایک اٹل حقیقت ہے جس کے قیام سے وفاق پاکستان مضبوط ہو گا اور اس کی تکمیل میں معاونت کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو تحریک انصاف سے تعاون کرنا چاہیے ۔انہوں نے یہ بات ڈاکٹر غضنفر مہدی چیئرمین ورلڈ سرائیکی کانگریس کے پی ایچ ڈی مقا لے ’’سرائیکی مر ثیہ‘‘کی تعارفی تقریب کے سلسلے میں ایک عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا وزیر اعظم عمران خان جنوبی پنجاب کے عوام کو حقوق دلانے کیلئے علیحدہ صوبے کا وعدہ کر چکے ہیں اور اس امر کیلئے انہوں نے اس اہم مطالبے کو اپنی جماعت کے منشور کا حصہ بنا یا ہے ۔اس موقع پر صوبائی وزیر ملک اخترنے کہا آج سرائیکی صوبہ سرائیکی ریجن کا مشترکہ مطالبہ بن چکا ہے ۔رکن پنجاب اسمبلی مظہر حسین راں نے کہا ہم تمام سیا سی جماعتوں کوایک پلیٹ فارم پر جمع کر نے کی کو شش کر یں گے ۔ عشایئے کے میزبان مجلس اتحاد بین المسلمین کے صدر الحاج ملک شفقت حسنین بھٹہ بھی خطاب کیا۔