سری نگر(کے پی آئی) بھارتی فوج نے سرینگر کے علاقہ چھتہ بل میں اراضی پر قبضہ کرلیا انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بھی جاری ہیں۔حریت رہنماؤں اور تنظیموں نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے ،بھارت کے خلاف بین الاقوامی کرمنل کورٹ میں مقدمہ چلایا جائے ،تفصیلات کے مطابق چھتہ بل میں مقبوضہ اراضی پر فوج کے لیے کھیل کا میدان بنایا جارہا ہے ، مقامی لوگوں نے بھارتی فوج کے اس اقدام کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔