کولمبو(سپورٹس ڈیسک ) سری لنکا بورڈ پریذیڈینٹ الیون اور بنگلہ دیشی ٹیم کے درمیان ٹور کرکٹ میچ (آج) منگل کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا کے خلاف اس کی سرزمین پر 3ایک روزہ عالمی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لئے سری لنکا میں موجود ہے ۔سری لنکا اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان 3ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 26 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 28 جولائی کو کولمبو میں کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 31 جولائی کو اسی مقام کولمبو میں ہی کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کی قیادت قائم مقام کپتان تمیم اقبال کرینگے ۔ بنگال ٹائیگرز کو سٹار آل رائونڈر شکیب الحسن، لٹن داس، ریگولر کپتان مشرفی مرتضیٰ اور محمد سیف الدین کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، چاروں کھلاڑی انجری مسائل سے دوچار ہیں۔