ملتان ، میانی (جنرل رپورٹر، نامہ نگار )ملتان میں گرلز ہاسٹل کا مالک پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا، عمران کی گرلز ہاسٹل شمس آباد کے ہاسٹل وارڈن کے کمرہ سے پھندا لگی لاش مل گئی، وارڈن مس عمارہ نے بتایا اپنے کمرہ نمبر 5 آئی تو لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی، پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق لگتا ہے عمران نے خود کشی کی ہے ۔سرگودھا کے نواحی علاقے میانی میں عمرہ ادائیگی کے بعد واپس آنے والے کو کار سواروں نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا، حضور پور کا رہائشی غلام حیدر عمرہ کی ادائیگی کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ نواحی موضع ودھن میں دعوت پر گیا ہوا تھا کہ واپسی پرکارسواروں نے فائرنگ کرکے مار دیا۔