سرگودھا، ملتان ، رحیم یار خان (سٹاف رپورٹرز ) سعودی عرب میں مقیم محنت کش کی جواں سالہ اہلیہ کو نشہ آور چیز پلا کر چار درندوں کی اجتماعی زیادتی کرڈالی ، قابل اعتراض تصویریں اتار کر بلیک میل کرنے لگے ، پولیس ملزمان کیخلاف کارروائی کی بجائے مظلوم خاندان کوکارروائی کرنے کی صورت میں سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکی دیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے سے انکار کردیا،ڈی پی او سرگودھا کے حکم پرپولیس نے مقدمہ درج کر کے دو ملزمان کو گرفتارکرلیامگر صلح کیلئے دباو ڈالنا شروع کردیا، ، تھانہ اربن ایریا کے علاقہ حسین آباد کا آصف حمیدروز گار کے سلسلہ میں سعودی عرب مقیم تھا جس کی عدم موجودگی میں محلے دار شاہ زیب ساجد ، عباس اور افضل نے اسکی بیوی کو نشہ آور چیز پلا کر اجتماعی زیادتی کی ، ملزم خاتون کو کئی ماہ سے بلیک میل کر کے شیطانی کھیل کھیلتے رہے ،متاثرہ خاتون نے تنگ آ کر اپنے دیور اور سعودیہ میں مقیم خاوندکو صورتحال سے آگاہ کر دیا۔ ملتان اور رحیم یار خان کے اضلاع میں 3 خواتین اور 3 لڑکوں کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، ماجد علی نے نیوملتان پولیس کواطلاع دی کہ حسن آباد کی رہائشی اس کی بھانجی سکول سے واپس آئی تو اس کے والد نے اسے کمرے میں بند کرکے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ،مخدوم رشید پولیس کو جاوید نے بتایا کہ اس کا بیٹا جہانزیب سودا سلف لینے بازار گیا جہاں نامعلوم شخص نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ رکن پور کی بستی پوران کی رہائشی خاتون کو 2ملزمان نے زبردستی کماد کی فصل میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا ، تھانہ شیدانی کے علاقہ ظفر آباد کے رہائشی 13سالہ لڑکے کو 2ملزمان عرفان وغیرہ نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ۔ کبیر والا کی نواحی بستی فرید پور کے رہا ئشی نورعلی کی جواں سالہ بیٹی کو اوباش ناصر نے گھر میں اکیلا پاکر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، سرائے سدھو پو لیس نے مقد مہ درج کر لیا ۔ تونسہ شریف کے قصبہ بنڈی میں شہباز اور اسماعیل نے لڑکے سے زیادتی کی۔