لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں ناقص دودھ کے خلاف کریک گیاسرگودھا اور منڈی بہاؤالدین میں 24 گھنٹے کی ناکہ بندی کی گئی اور 15000 لٹر ناقص دودھ تلف کیادونوں شہروں میں کل 49000 لیڑ دودھ کی چیک کیا گیا۔منڈی بہاؤالدین میں 15 ہزار لیٹر کی چیکنگ، 10 ہزار لیٹر مضر صحت ،سرگودھا میں 34 ہزار لٹر دودھ کی چیکنگ، 5 ہزار لیڑ ناقص دودھ تلف کیا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا دودھ بردار گاڑیوں، ڈیری فارمزاور آئس فیکٹریوں میں موجود دودھ کو چیک کیا گیا، ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔ ملاوٹی اور جعلی دودھ تیار کرنے پر منڈی بہاؤالدین میں دو ڈیری سیل کی گئی، برف کے نام پر جعلی تیار دودھ آئس بلاکس میں سٹور کر نے پر مدینہ آئس فیکٹری کو سیل کیا گیا، مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ بھی درج کر ا دیا گیا، دودھ کی مقداراور گاڑھے پن میں اضافے کے لیے آلودہ پانی، کیمیکلز، ملک پاؤڈر کی ملاوٹ سنگین جرم ہے ، ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے ۔