لاہور (پ ر ) سرگودھا یونیورسٹی اور کورسرا کے باہمی اشتراک نے طلبہ، سٹاف او ر فیکلٹی ممبران کیلئے کورونا وباکے پیش نظر دنیا کی بہترین جامعات سے آن لائن کورسز متعارف کرا دیے جس کی بدولت طلبہ، سٹاف و اساتذہ گھر بیٹھے مفت آن لائن کورسز کے ذریعے اپنی صلاحیتوں مہارتوں اور استعداد کار میں اضافہ کر سکیں گے ۔ کورونا کی وبا پھیلنے کی وجہ سے دنیا بھر میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔ اس وبائی صورتحال میں سرگودھا یونیورسٹی نے طلبہ کو تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں سے وابستہ رکھنے کیلئے آن لائن کورسز کی سہولت فراہم کرنے والے بین الاقوامی ادارہ کورسرا کی سکیم’’کورسرا فار کیمپس‘‘ سے اشتراک کیا ہے جس کے نتیجہ میں کورسرا یونیورسٹی طلبہ،سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو400سے زائد اسپیشلائزیشنز کے 3800سے زائد کورسز میں مفت داخلوں کے مواقع فراہم کر رہا ہے ۔کورسرا آن لائن تربیت کا بین الاقوامی ادارہ ہے جو2012ء میں قائم ہوا ۔ ورلڈ ینگ یونیورسٹیز رینکنگ2020 میں سرگودھا یونیورسٹی401 بہترین جامعات میں شامل ہے ۔