لاہور(کلچرل رپورٹر ) سیکرٹری اطلاعات وثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور نے لاہورآرٹس کونسل میں جاری 16 ویں الحمراء ینگ آرٹسٹ نمائش کا دورہ کیا۔ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے نے انہیں نمائش میں آویزاں فن پارے دیکھائے جس میں راجہ جہانگیر انور نے بے حد دلچسپی کا اظہار کیا۔اس موقع پر سیکرٹری انفارمیشن اینڈکلچر پنجاب راجہ جہانگیر انور نے کہا کہ پاکستانی نوجوان آرٹسٹ بے پناہ صلاحیتوں کے مالک ہے ،ان کے ٹیلنٹ کو جلا بخشنے کیلئے الحمراء کا پلٹ فارم بے حد فعال اور متحرک ہے ، الحمراء کی اس کاوش کے سبب نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ہوگی۔انھوں نے موجودہ دور میں آن لائن کامیاب نمائش کے انعقاد پر ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء ثمن رائے ودیگر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ایگزیکٹوڈائریکٹرالحمراء ثمن رائے نے کہا کہ پنجاب بھر کے ثقافتی اداروں کو فعال کرنے میں سیکرٹری اطلاعات وثقافت کا اہم کردار ہے ،ان کی حوصلہ افزائی کے مرہون منت اس نمائش کا انعقاد ممکن ہوا۔