مکرمی !سٹریٹ لائٹس رات کے وقت پیدل سفرکرنے والوں یاسواری پہ سوارلوگوں کو راستہ دیکھنے میں مدددیتی ہے، مگر شہر قائد میں اکثر و بیشتر اہم شاہراہوں پرسٹریٹ لائٹس خراب ہیں اور جہاں پرسٹریٹ لائٹس ہیں وہاں پرکوئی مربوط نظام نہ ہونے کی وجہ سے دن بھرجلتی رہتی ہیں،اس کے علاوہ اکثرمشاہدہ کیاگیاہے کہ سٹریٹ کرائمزبھی زیادہ تراندھیری سڑکوں پرواقع ہوتے ہیں،ایسے علاقے ،سڑکیں اورگلیاں جہاں پرلائٹس نہیں ہے، ان کوچورڈاکواپنامسکن بنالیتے ہیں،اورآتے جاتے شہریوں کولوٹتے ہیں،میری حکام بالاسے التماس ہے کہ ان علاقوں میں جہاں پرسٹریٹ لائٹس نہیں ہیں، وہاں پرلائٹس نصب کی جائیں،اورجہاں پرخراب ہیں ان کی مرمت کی جائے تاکہ عوام کوسہولیات میسر آ سکیں اورلوگ چورڈاکوں کے ساتھ ساتھ حادثات سے بھی محفوظ رہ سکیں۔ (ساحراحمدجمالی،کراچی)