کینڈی (سپورٹس ڈیسک) سری لنکا اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آ ج سے کینڈی میں شروع ہوگا۔ مہمان انگلش ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ۔ انگلش ٹیم نے پہلے ٹیسٹ میں میزبان سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 211 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میں شاندار فتح کے بعد انگلینڈ نے اب سیریز جیتنے پر نظریں مرکوز کر لی ہیں جبکہ دوسری جانب میزبان ٹیم بھی میچ جیت کر حساب 1-1 سے برابر کرنے کی خواہاں ہے ، اس لئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ متوقع ہے ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ 23 سے 27 نومبر تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔