کولمبو( آن لائن ،نیٹ نیوز) متنازعہ وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے کے معاملے پر سری لنکا کی پارلیمنٹ میں شدید ہنگامہ ہوا ہے ۔ پارلیمانی اجلاس کے دوران راجا پاکشے کا دعویٰ تھا کہ سپیکر زبانی ووٹ کی بنیاد پر انہیں ان کے عہدے سے نہیں ہٹا سکتے ،گزشتہ روز سری لنکا کی پارلیمنٹ نے نئے مقرر کردہ وزیر اعظم مہندا راجا پاکشے اور ان کی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک منظور کی تھی ۔گرشتہ مہینے سری لنکن صدر کی جانب سے وزیر اعظم رنیل وکراماسنگے کو بر طرف کرنے اور سابق صدر مہندا راجا پاکشے کو وزیر اعظم مقرر کرنے کے بعد سری لنکا سیاسی بحران کا شکار ہے ۔ پارلیمانی سپیکر کارو جے سوریا کے مطابق راجا پاکشے کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور ہونے کے بعد ملک میں اس وقت کوئی حکومت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی وزیر اعظم۔ اس موقع پر دو درجن سے زائد ارکان پار لیمنٹ کے درمیان دنگا فساد شروع ہو گیااوربات مارکٹائی تک جاپہنچی۔